مہر نیوز رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی انجمن مداحان اہل بیت ع کے سربراہ مرتضیٰ طاہری نے امام حسن ع قرآنی اجتماع کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے یہ پروگرام دیکھا تو مجھے اپنے آپ پر فخر محسوس ہوا اور اس سے بھر پور لطف اندوز ہوا۔ میں اس عظیم قرآنی محفل کے منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ پروگرام نہایت خوش گوار اور نشاط انگیز تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام نے ان افواہوں کا خاتمہ کر دیا جن میں کہا جاتا تھا کہ معاشرہ بے راہ روی کی طرف جا رہا ہے بلکہ اس کے برعکس دنیا نے دیکھ لیا کہ ایرانی معاشرہ ایک دینی معاشرہ ہے اور لوگ قرآن اور دین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
مرتضی طاہری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کو اس طرح کے خوشگوار پروگراموں کی ضرورت ہوتی ہے، کہا کہ ہر عظیم کام میں نقائص ہوتے ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ایک زبردست، عظیم اور قابل قدر کام تھا۔ ان اہم خصوصیات کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام غزہ کے لوگوں کی حمایت میں منعقد کیا گیا تھا جو کہ نہایت قابل تحسین اقدام تھا۔
معروف مداح اہل بیت ع نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا اعادہ کرنا بہت ضروری ہے تاہم خیال رکھنا چاہیے کہ ایسے اجتماعات کے تکرار سے اس کی عظمت میں کمی نہ آئے بلکہ پوری آب و تاب اور نشاط کے ساتھ جاری رہے۔
آپ کا تبصرہ